Thursday December 26, 2024

وزیر خارجہ سے استعفیٰ دے دیا

دی ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زاسترا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہالبے کا یہ اعلان اْن کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا کہ کئی برس پہلے روسی صدر ولادیمر پوتین کے ساتھ متنازع ملاقات میں موجودگی کے حوالے سے انہوں نے غلط بیانی کی تھی۔پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ 49 سالہ وزیر نے کہا کہ آج میرے سامنے اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ میں بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دوں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ملک کے وزیر خارجہ کی صداقت شکوک و شبہات سے بالا تر ہونی چاہیے۔مستعفی وزیر اقرار کر چکے ہیں کہ انہوں نے 12 سال قبل ولادیمر پوتین کے

گھر میں ہونے والی ملاقات میں اپنی موجودگی کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔گزشتہ برس اکتوبر میں ہالبے کو بطور وزیر خارجہ متعین کیا گیا تو اْن کے ناکافی سفارتی تجربے کے سبب اس فیصلے کو حیران کن قرار دیا گیا تھا۔

FOLLOW US