Thursday December 26, 2024

قصور کے بعد اوکاڑہ میں جنسی ویڈیو کا سکینڈل سامنے آگیا۔۔ بد بخت سکول ٹیچر اپنے ہی طالب علموں کے ساتھ کیا کرتا رہا؟؟سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ میں طالبعلموں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔اے ایس پی دیپالپور کے مطابق طالبعلموں سےزیادتی کی وڈیوزبنانے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس افسر کے مطابق ملزم یوسف سے 2009 میں بنائی گئی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں ۔اے ایس پی کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، جنسی زیادتی کی دفعات شامل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US