Wednesday January 15, 2025

عابد باکسر کی دبئی میں گرفتاری، تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

عابد باکسر کی دبئی میں گرفتاری پر خبر تو آئی لیکن تاحال اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ عابد باکسر کی دبئی میں گرفتاری کےبعد تاحال پنجاب پولیس کی کوئی بھی ٹیم دبئی روانہ نہیں ہوئی مزید یہ کہ پنجاب حکومت یا پولیس کی جانب سے تاحال انٹرپول کو نہ تو کوئی خط لکھا گیا نہ ہی ان سے اس ضمن میں کوئی رابطہ کیا گیا۔ یاد

رہے کہ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو گذشتہ ہفتے دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔عابد باکسر کو پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے ، عابد باکسر گوالمنڈی ،فیروز والا اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا۔ جبکہ جرائم کی دنیا سے بھی عابد باکسر ایک گہرا تعلق تھا۔ عابد باکسر کو پاکستان منتقل کیا جانا تھا لیکن تاحال اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

FOLLOW US