اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کا تھانہ انڈسٹر یل ایر یا کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن، 3 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ،60سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا،80مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکےایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ، نجیب الر حمن بگو ی ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو
لیس،پا کستا ن رینجر ز اور حسا س اداروں کاتھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قہ سیکٹر آئی نا ئن ون ، عیسیٰ نگری اور گر دو نو اح میں سر چ آ پر یشن ، یہ آ پر یشن ایس پی انڈسٹر یل ایر یا کی نگر انی میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں گئیں،60سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا،80مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ،حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ، نجیب الر حمن بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔ اسلام آباد پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کا تھانہ انڈسٹر یل ایر یا کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن، 3 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں