Friday December 27, 2024

سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا، خواتین کی بھی شرکت

لاہور سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی جس میں سینئیر وکلا ، چئیرمین سینیٹ اور سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیعاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر ان کے فارم ہاؤس میں سپُرد خاک کیا جائے گا۔ سینئیر قانون دان

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں خواتین بھی نماز جنازہ پڑھتی نظر آئیں، خواتین نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں حصہ لیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے نماز جنازہ میں شریک ہونے پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

FOLLOW US