الیکشن کمیشن این اے154لودھراں ضمنی انتخابات میں نتائج حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا

اسلام آباد الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این ای154لودھراں کے ضمنی انتخابات میں نتائج کے بروقت حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصلات کے مطابق حلقہ میں آج پیر کو پولنگ کے دن رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کا استعمال کرے گا۔ اس سے نتائج کی بر وقت وصولی اورشفافیت کو

مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے پریزائیڈنگ آفیسر اپنے پولنگ سٹیشن سے ہی موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے ہی اپنے ریٹرننگ آفیسر کو نتائج بجھوا دیں گے۔