سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی وزیراعظم کیخلاف ایل این جی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 فروری کو کیس کی سماعت کریگا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی سے

متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔