عمران خان نے صوابی یونیورسٹی کو جلد از جلد مشعال خان کے نام سے منسوب کرنے کا حکم دے دیا

مردان عمران خان نے مقتول مشعال کے لیے بڑا اعلان کر دیا،صوابی یونیورسٹی کو جلد از جلد مشعال کے نام سے منسوب کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول مشعال کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا۔صوابی یونیورسٹی کو جلد از جلد مشعال کے نام سے منسوب کرنے کا حکم دے دیا۔ اس بات کا

انکشاف مشعال خان کے والد لالہ اقبال نے نجی ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ آج جب میرے بیٹے اور مشعال کے بھائی ایمل خان کی عمران خان سے بات ہوئی تو ایم خان نے عمران خان کو صوابی یونیورسٹی کو مشعال خان کے نام سے منسوب کرنے کا وعدہ یاد دلا یا۔اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بھول گیا تھا لیکن میں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد آج نہیں تو کل صوابی یونیورسٹی کو مشعال خان کے نام سے منسوب کر دی جائے۔یاد رہے کہ عمران خان نے مشعال کے قتل کے بعد صوابی یونیورسٹی کو مشعال کے نام سے منسوب کرنے کا وعدہ کیا تھا۔