Thursday January 2, 2025

بھارتی فوج کی سیکٹرنیزہ پیرمیں بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید اور2بچے زخمی

ر بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔بھارتی فوج نے راولاکوٹ سیکٹرنیزہ پیر میں بلااشتعال فائرنگ کی ۔جس کے نتیجہ میں ایک شہری شہید اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیزفائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے

ہوئے ایل اوسی کے سیکٹر نیزہ پیر میں فائرنگ کردی۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سےبھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا انتہائی موثرجواب دیا۔ جس کے باعث بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

FOLLOW US