Tuesday September 16, 2025

وزیر اعظم عمران خان کا سی پیک منصوبے کے بارے میں بڑا اعلان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت اور پسماندگی کا خاتمہ عوامی نمائندوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدار ت کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سےخطاب کرتے
ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ اراکین بلوچستان اسمبلی مسائل کے حل کیلئے موثر قانون سازی کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے ترجیح اقدامات کی ضرورت ہے،سی پیک منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہےاور سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد کمال نے الگ الگ ملاقات کی،جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔