Tuesday September 16, 2025

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شہباز شریف کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے ، بڑا اعلان کر دیا

ملتان(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیب نے تحقیقات کے بعد شہبازشریف کی گرفتاری کا فیصلہ کیا،شہبازشریف کوقانونی جنگ لڑنے کا پورا حق ہے،شہبازشریف کے خلاف کیس ہم نے نہیں بنایا،شہبازشریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے،اس کا احترام کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود

قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری تقریرایک جماعت یا حکومت کی نہیں پاکستانیوں کی آواز تھی،دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہیے، مسلم امہ کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے،ہم جتنے متحد ہوں گے اتنی اپنے لیے آسانی پیدا کریں گے،مسلمہ امہ جتنی تقسیم ہوگی اتنی اس کی آوازکمزورہوگی،پہلے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکودبادیاجاتاتھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا موقف اقوام متحدہ میں پہلے بھی جاچکا ہے،امریکا دو سال سے مسلسل نکتہ چینی کررہا تھا،تنبیہ کررہا تھا، امریکا میں اپنا موقف موثر انداز میں پیش کیا،پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں پر مشتمل ہیں،امریکا سے تعلقات بتدریج بہترہورہے ہیں،ہماری حکومت آنے سے پہلے امریکا دوسری قسط روکنے کا فیصلہ کرچکا تھا۔