اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے ایل پی جی کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے نوٹی فکیشن ایف بی آر نے جاری کیا ۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی در آمد پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی کم کردی گئی اور اسے کم کر کے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔
