لندن (ـمانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ان سے ملنے پہنچ گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق سینئرملکی سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اسحاق ڈار سے ملنے لندن میں ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔ دونوں رہنمائوں نے آپریشنز کے بعد ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ چودھری نثار بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے وقت سے ابھی تک پتھری کے آپریشن کے سلسلے میں لندن میں ہی مقیم ہیں جبکہ اسحاق ڈار بھی اپنے علاج معالجے کی غرض سے لندن میں سکونت پذیر ہیں۔
