Friday December 27, 2024

اداکارہ میرا بیوی ہے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں‘ عتیق الرحمان نے نو سال بعد شہادت قلمبند کروا دی

میرا سے نکاح گواہان کی موجودگی میں ہوا جو باقاعدہ یونین کونسل مکہ کالونی میں رجسٹرڈ ہے،ڈیفنس میں بنگلہ بھی گفٹ کیا تھا فلمسٹار میرا کے کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے نو سال بعد اپنی شہادت قلمبند کرا تے ہوئے کہا کہ میرا میری بیوی ہے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں۔

فیملی عدالت کے روبرو عتیق الرحمان نے اپنی تحریری شہادت قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ میرا سے نکاح گواہان کی موجودگی میں ہوا جو باقاعدہ یونین کونسل مکہ کالونی میں رجسٹرڈ ہے۔ میرا کو شادی کے بعد ڈیفنس میں بنگلہ بھی گفٹ کیا تھا اور آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں۔عتیق الرحمان نے تمام کاغذات کی کاپیاں عدالت میں جمع کروا دی۔عدالت نے عتیق الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے آخر تک کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ فیملی جج بابر ندیم نے دونوں پارٹیوں کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت مزید دو روز تک ملتوی کر دی۔

FOLLOW US