اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازخاندان کی سزامعطلی کافیصلہ سنانے والے ججزکیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پرایف آئی اے نے مطلوبہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چاچا شکور کے نام سے یوٹیوب اور فیس بک پر پوسٹس اپ لوڈ کی گئیں جس میں ججز کی تضحیک کی گئی۔ یوٹیوب اور فیس بک سے ملزمان تک رسائی کیلئے رابطہ بھی کر لیاگیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم چاچا شکورمبینہ طور پر دبئی میں مقیم ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے مقدمے میں سائبر اور الیکٹرانک کرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
