اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستان اور روس کے ما بین توانائی کے شعبہ میں 10ارب ڈالر کی سر ما یہ کا ری کا معا ہدہ طے پا گیا ،جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ماسکو میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے، پاکستان روس سے 50کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ گیس درآمد کرے گا، روس سمند ر کے راستے گیس فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ 3سے 4سال میں مکمل ہوگا، منصوبہ پر تقریباً10ارب ڈالر لاگت آئے گی، پاکستان اور روس نے توانائی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔