Monday November 10, 2025

وہ مسلمان حکمران جس کی عظمت کوڈونلڈ ٹرمپ بھی سلام کرنے پر مجبو ر ہو گئے ، بڑا اعتراف کر لیا

جدہ (نیوزڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی فرمانرواه شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد سعودی عرب میں زبردست اصلاحات لا رہے ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکمراں اپنے پڑوسیوں کا احترام نہیں کرتے۔ یہ خطے میں تباہی اور بربادی پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے

کہا کہ امریکہ 5نومبر سے ایران کی تیل برآمدات پر پابندیاں شروع ہونے کے بعد ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی قائدین خطے میں اپنے نمک خواروں کی سرگرمیوں کی فنڈنگ پر اپنے عوام کے وسائل لٹا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایرانی تیل برآمد کرنےوالے ممالک کے تعاون سے تہران کو استحکام متزلزل کرنے والی سرگرمیوں کی فنڈنگ سے روک رہا ہے۔امریکی صدر نے دنیا بھر کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ایران کو اس وقت تک الگ تھلگ کرنے والے عمل میں اپنا کردارادا کریں تاوقتیکہ وہ اپنا رویہ تبدیل نہ کرلے۔