اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر مفتاح اسماعیل کے حوالے کی جس کی وجہ سے انہیں کشکول لے کر مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ جمعہ کے روز اپنے جاری بیان اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بہت مخدوش حالت میں ملکی معیشت مفتاح اسماعیل کے حوالے کی اب مفتاح اسماعیل کے پاس بڑا سا کشکول لے کر مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ مفتاح اسماعیل پانچ سو ارب روپے کے قریب گردشی قرضے عوام سے نہ چھپائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے نزدیک پارلیمان کی کوئی وقعت نہیں ۔ گزشتہ دو سال میں اسحاق ڈار اسٹینڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں بھی نہیں آئے جبکہ مفتاح اسماعیل اور ہارون اختر بھی فنانس کمیٹی میں نہیں آتے