اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نئی حکومت کی کامیاب سفارتکاری کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اہم عالمی فورم پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے ۔پاکستان کوجوہری توانائی ایجنسی آئی اےای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبرمنتخب کرلیا گیا ہے، بورڈ آف گورنرزکے ممبرکا انتخاب دوسال کے لیے کیا گیا ہے،170ممالک میں 35 ممالک بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہوتے ہیں۔ ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن شاہد ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔پاکستان جوہری توانائی ایجنسی آئی اےای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبرمنتخب ہوگیا ہے۔ ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن نے کہا کہ بورڈ آف گورنرزکے ممبرکا انتخاب دوسال کے لیے کیا گیا۔ یہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردارکا اعتراف ہے۔ شاہد ریاض نے کہا کہ آئی اے ای اے کا ویانا میں اجلاس جاری ہے۔
