Wednesday September 17, 2025

نوازشریف کی رہائی کی اطلاع ملتے ہی شہبازشریف نے اپنی والدہ کوفون کیا اور کیا بات کہی ، حیران کن انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی بھی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیاہے ۔ ان کی رہائی کی خبر جب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو دی گئی تو انھوںنے سب سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اور کہا ” امی جی ! تہاڈے پتر دی سزا معطل ہو گئی
اے ” جس پر نوازشریف کی والدہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے والدہ کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل جارہے ہیں اور رہائی کا پروانہ ملتے ہی وہ نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو لے کر لاہور آجائیں گے۔