لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوا زاور داماد کیپٹن (ر)صفدر جیل سے رہا ہوکر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ طیارے کے لینڈ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد سابق وزیراعظم ، ان کی بیٹی اور داماد لاہور ائیر پورٹ سے نکلے ۔ اس دوران سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی کی کچھ تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ مریم نوا زگلابی رنگ کے
کپڑوں میں ملبوس ہیں جبکہ میاں نوازشریف سفید شلوار قمیض اور سیاہ رنگ کی واسکٹ پہن رکھی ہے۔ حالیہ تصاویر میں دونوں کے چہروں پر قید کے دنوں کی نسبت قدرے ترو تازگی دیکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تینوں ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
