Monday November 10, 2025

پاکستانی کھلاڑیوں نے قوم کر ارمانوں پر پانی پھیر دیا بھارت کو جیت کےلئے صرف کتنے رنز بنانا ہوں گے، انتہائی افسوسناک خبر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم صرف 162رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ٹاس جیت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو ابتدا ہی میں نقصان کا سامنا کر نا پڑ گیا جب دونوں اوپنرز صرف تین رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے ۔ شعیب ملک 43اور بابر اعظم 47رنز بناکر نمایاں رہے کہ جبکہ فہیم اشرف نے بھی 21رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی ۔گرین شرٹس 50اوورز کھیلنے سے بھی پہلے آئوٹ ہو گئے۔بھارت کو جیت کےلئے 163رنز کا ہدف ملا ہے۔