Wednesday September 17, 2025

وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی حکومت کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے معیشت کی بہتری کےلئے وزیر اعظم ہائوس کی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس بارے میں حکومت کےلئے اب ایک پریشان کن خبر آگئی ہے۔ کئی گاڑیوں کے خریدار بولی لگانے کے بعد غائب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 9 خریدار گاڑیوں کی بولیاں لگا کر غائب ،حکام انتظار کرتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہو چکا ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جہاں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ان میں سے ایک بڑا چیلنج گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنا ہے۔اس ضمن میں ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خود پر کفایت شعاری نافذ کرتے ہوئے جہاں عوامی پذیرائی کے فیصلے کئیے وہیں عوام کو سخت فیصلوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ وزیر اعظم ہاوس میں موجود گاڑیوں کی فروخت کا کیا جس پر عوام کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تو کچھ طبقوں نے اسے خوش آئند قرار دیا۔وزیر اعظم ہاوس میں موجود گاڑیوں کی نیلامی کا عمل آج ہوا ۔نیلامی کا عمل آج مکمل ہوا ہے۔ایڈمنسٹریٹروزیراعظم ہاؤس میجر آصف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر آج 61 گاڑیاں نیلام ہوئیں۔61 گاڑیوں کی نیلامی سے تقریباً 20 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔مینیجر کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی ایف بی آران کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔