Wednesday September 17, 2025

بھارت کا ایشا کپ کا بائیکاٹ ایسی خبر آگئی کہ کروڑوں شائقین کرکٹ اپنی جگہ سے اچھل پڑیں گے

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کے بائیکاٹ کے حیلے بہانے شروع کر دیےہیں۔ قانون کے مطابق 19ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے نتیجے میں شکست کھانے والی ٹیم کو دو میچ ابوظہبی میں کھیلنا ہوں گے لیکن بھارتی ٹیم نے ا ب گرمی اور تھکاوٹ کا بہانہ کرتے ہوئے ابوظہبی میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے
درخواست کی کہ ان کے میچز ابوظہبی میں نہ رکھے جائیں۔ شکست کے خوف میں مبتلا بھارتی ٹیم سفری تھکاوٹ اور گرمی کا بہانہ بنا کر ابوظہبی میں میچز نہیں کھیلنا چاہتی اور اپنا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔