Thursday December 26, 2024

معروف اسکرین پلے رائٹر و ہدایتکار ماجد ماجدی نے بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا کو اپنی فلم میں نہ لینے کی وجہ بتا دی

ممبئی(نیو زڈیسک) معروف اسکرین پلے رائٹر و ہدایتکار ماجد ماجدی نے بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا کو اپنی فلم میں نہ لینے کی وجہ بتا دی۔بالی ووڈ میں فلم ’باجی رائو مستانی‘، ’رام لیلا‘ اور ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کا جادو جگانے والی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ستارے آج کل عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تمام ہدایت کاروں کی پہلیترجیح

بن چکی ہیں اس لیے کہا جارہا تھا کہ معروف ہدایتکار ماجد ماجدی بھی اپنی نئی فلم’ ’بیونڈ دی کلائوڈ‘‘ میں دپیکا کو کاسٹ کر رہے ہیں لیکن ہدایت کار نے دپیکا کے بغیر ہی یہ فلم مکمل کرلی اور اب فلم کی تشہیر کی موقع پر انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ایرانی اسکرین پلے رائٹر و ہدایت کار ماجد ماجدی نے اپنی نئی آنے والی فلم ’بیوڈ دی کلائوڈ‘ میں دپیکا پڈوکون کو نہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں تمام ہی بالی ووڈ اداکاروں اور اداکارائوں کی حوصلہ افزائی اور دل سے عزت کرتا ہوں جب کہ اپنی بہت سے فلموں میں کئی پیشہ وار فنکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن کچھ کہانیاں نئے چہروں پر ہی اچھی لگتی ہیں اور میرے نزدیک یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ کہانی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے اگر کوئی نیا چہرہ بہتر ہے تو اْس کو متعارف کرانا ہی مناسب سمجھا جائے، اس لیے میں نے دپیکا کی جگہ نئے چہرے کو فلم میں کاسٹ کیا۔واضح رہے کہ فلم ’بیوڈ دی کلاو?د‘ میں معروف اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ فلم 23 مارچ 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

FOLLOW US