دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے عثمان خان شنواری نے بھارت کے خلاف بھی اپنے پلان کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف ریورس سوئنگ سے مدد ملی، 5 بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنا ہدف ہے، ہانگ کانگ کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسم اچھا تھا، گزشتہ سال اکتوبرمیں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں میچ کے دوران کافی گرمی تھی، خیال تھا کہ اب زیادہ گرمی ہو گی
تاہم موسم اچھا تھا اورکھیلنے کا مزہ آیا، باؤلنگ کے دوران پاؤں کا انگوٹھا جوتے سے لگنے کے باعث خون آنے لگ گیا اور میدان سے باہر جانا پڑا، فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگلا میچ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں، بھارت کےخلاف پہلی دفعہ کھیلنے پردباؤکے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے مابین میچ ہمیشہ ہی پریشر والا ہوتا ہے









