Monday November 10, 2025

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول شائقین کےلئے دھماکے دار خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کو پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو 2 ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے پر قائل کر رہا ہے۔ پی سی بی نے آسٹریلیا سے درخواست کی ہے وہ پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے پر غور کرے، پاکستان اور آسٹریلیا میں ون ڈے میچ 19سے 31مارچ شیڈول ہے۔واضح رہے لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔
تاہم پاکستان میں بالاخرعالمی کرکٹ کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا۔جب ورلڈ الیون بنام پاکستان ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پاکستان آیا۔چار دن میں تین میچ کھیلنے کے لیے آنے والی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ،، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے موجودہ اورسابقہ کپتانوں کی شمولیت نے اس دورے کی اہمیت میں اضافہ کیا۔یہ میچ آئی سی سی سے شہر کی سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد ہوا،اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ تھری کے میچز بھی لاہور اور کراچی میں ہوئے۔جس کا پرامن انعقاد کیا گیا۔