Friday December 27, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشیدنے

مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔گزشتہ دنوں راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوکر کچھ دیر کیلئے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے استعفیٰ جمع کرانے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز جو کچھ کہہ رہی ہیں، وہ خانہ جنگی کی ابتداء ہے، نواز شریف اردگان بننا چاہتا ہے ٗ نواز شریف اور مریم نواز سزا سے نہیں بچ سکتے، رانا ثناء اللہ نے میرے بارے میں کہا اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے چکا تھا ٗپاکستان میں عام آدمی 2014ء کی گندی گلی سڑی گندم کھا رہا ہے،انہوںنے کہاکہ چائنہ کوریڈور کا سب سے بڑا حامی ہوں، پاکستان قائم رہے گا اور پاک فوج عظیم فوج ہے، پارلیمنٹ جاؤ نہ جاؤ ایک ہی بات ہے۔

FOLLOW US