لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور صحافی ذوالفقار راحت نے کہا ہے کہ مجھے پچھلے کچھ روز وسے ن لیگ کے سوشل میڈیا پر غور سے جائزہ لینے کا موقعہ ملا وہ پراپیگنڈہ کر رہے تھے اور سابق وزیراعظم میاں نوا زشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ویڈیو باقاعدہ میوزک کیساتھ تیار کرکے چلائی جارہی تھی ۔ اس حوالے سے باقاعدہ ایک مہم لانچ کی گئی ۔ اور میری ذاتی اطلاع کے مطابق دو اسلامی ممالک جو ماضی میں کردار ادا کرتے رہے ہیں وہ آج بھی پوری طرح سے کوئی درمیانی راستہ نکالنے
کیکوشش کر ہے ہیں لیکن پاکستان کے اندر سے انہیں انکار کیا جا رہا ہے اور ابھی تک ایسی کسی تجویز کو زیر غور نہیں لایا جا رہا۔جبکہ دوسری جانب نواز شریف کا یہ کہنا تھا کہ میں کسی صورت پیرول پر دستخط نہیں کروں گا جبکہ وہ رہا بھی ہو جاتے ہیں ۔ ن لیگ کی جانب سے ایک قرارداد جمع کروائی جاتی ہے کہ میاں نواز شریف کو 40دنوں کیلئے رہا کیا جائے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ترلا منت پروگرام بھی چلتے رہے اور ان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسکرپٹ کے تحت ہیرو بنایا جا تا رہا ۔