اسلام آباد:لیبیا کے ساحل کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب سمندرمیں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا
خدشہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔سفارت خانے سےحادثے کےشکارافراد کےنام ،تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔