کراچی (نیو زڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نقیب اللہ محسود قتل پر میدان میں آگئے ہیں ۔ سابق کپتان ملاقات کیلئے نقیب اللہ محسود کے گھر پہنچےگئے۔ انہوں نے نقیب اللہ محسود کی موت پر تعزیت بھی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نقیب اللہ محسود کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وہ نقیب اللہ
کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور مقتول کے بلند درجات کیلئے دعابھی کی ہے ۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں نقیب کے گھر والوں کیساتھ ہیں ، اس مشکل گھڑی میں اللہ پاک انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اورمیں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے ۔ تاکہ اسطرح کے واقعات پاکستان میں پھر کبھی نہ ہوں ۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں نقیب کی موت کا خلا کوئی پر نہیں کر سکتا ۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ پاک نقیب اللہ کے گھروالوں کو صبراور حوصلہ عطا فرمائے ۔ واضح رہے کہ جعلی مقابلے میں ایس ایس پی ملیر رائو اور ان کے دیگر ساتھیوں نے نقیب اللہ محسود کو قتل کر دیا تھا ۔