Wednesday September 17, 2025

ریحام خان کی ایک بار پھر دبنگ انٹری ، بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کا تذکرہ کیا۔ ریحام خان نے اپنی اس کتاب میں عمران خان پر بھی کئی الزامات عائد کیے جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب اداکارہ ریشم نے کتاب لکھنے پر ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ریشم نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑا نام ہے، اور آج وہ ہمارے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں،

خان صاحب سے بھی ہوئی ہیں،مجھ سے بھی ہوئی ہوں گی ۔ ریشم نے کہا کہ ریحام خان عورت کی بد ترین مثال ہے۔ اور جمائما عورت کی بہترین مثال ہے۔ریشم نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں بہت چُن چُن کر نام لیے ہیں جیسے کہ حمزہ علی عباسی اور میں، جن کے کوئی اسکینڈلز نہیں ہیں۔ریحام کو کوئی نہیں جانتا۔ ریشم کے اس انٹرویو پر ریحام خان نے ٹویٹر پیغام میں رد عمل دیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ دراصل میں نے اپنی کتاب میں ریشم کے بارے میں کوئی کہانی نہیں لکھی نہ ہی میری کتاب کے شائع ہونے سے پہلے والے نوٹس میں ایسا کچھ تھا۔ریحام خان کے اس رد عمل پر ٹویٹر صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک خاتون صارف اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکن نے کہا کہ پتہ نہیں آپ عمران خان سے اتنا کیوں جل رہی ہو؟آج اگر اتنی ہی تکلیف ہو رہی ہے تو آپ طلاق ہی نہ لیتی۔ایک صارف نے تمسخرانہ انداز میں ریحام خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی کتاب کی کمائی ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کردیں، اس سے آپ کی کتاب بہت بکے گی ، بعد میں آپ بے شک مُکر جانا۔