Wednesday September 17, 2025

پاکستان پیٹرولیم نے اہم ترین علاقے میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا،

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا،کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل و گیس کے نئے ذخائر

دریافت کر لیے ہیں۔ان ذخائر سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔پی پی ایل پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دار ہے۔تلہ گنگ کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018 کو ہوا تھا جہاں سے کنویں سے حاصل شدہ مواد کی جانچ کے دوران کنوئیں سے تیل حاصل ہوا۔ کنویں کی مزید کھدائی کے بعد بلند شرح پر تیل کے بہا ئومیں اضافے کے امکانات ہیں۔