راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا یوم دفاع کی تقریب سے خطاب، دوران خطاب آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں، جنگ ابھی جاری ہے، لہو جو سرحد پر بہہ رہا ہے ہم اس لہو کا حساب لیں گے، 1965 اور 1971 کی جنگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج 6 ستمبر بروز جمعرات کے روز 1965 کی جنگ کی یاد میں یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے
کیساتھ منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں، وزیراعظم عمران خان،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،، دیگر اعلی عسکری قیادت، معروف سماجی شخصیات، سیاستدان اور وفاقی وزراء شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پر وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ یوم دفاع کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جنگ ابھی جاری ہے، لہو جو سرحد پر بہہ رہا ہے ہم اس لہو کا حساب لیں گے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان 70 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔زندہ قومیں اپنے شہدا کونہیں بھولتیں۔ ہمیں اندرسے کمزورکرنے کی کوشش کی گئی، لیکن دہشت گردی کے ناسورکا مل کرمقابلہ کیا۔ جبکہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل بھی ضروری ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔ آج کا دن شہدا پاکستان
سے یکجہتی کا دن ہے۔ 1965 اور 1971 کی جنگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اپنے خصوصی خطاب کے بعد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ یادگار شہداء پر مشترکہ طور پر پھول چڑھائے۔