Wednesday September 17, 2025

معروف سیاستدان جو زندگی میں کبھی عمران خان سے نہیں ملے! ؟

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی مقبول تھے۔اور کئی سیاستدان خود عمران خان سے ملنے کی خواہش رکھتے تھے۔۔عمران خان کے ماضی کی کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گرد ش کرتی رہتی ہیں۔جن میں ان کے سیاسی حریف نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی بھی تصاویر ہیں۔تاہم ایک ایسے بھی سیاسی رہنما ہیں جن کی آج تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو ئی۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہنے

والے اور پاکستان کی سیاست میں ایک عرصے سے سرگرم رہنے والے دو اہم سیاستدانوں کے درمیان آج تک ملاقات نہیں ہو سکی۔یہ حیرت ناک حقیقت ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا آج تک آمنا سامنا نہیں ہوا۔اور نہ ہی ان دونوں نے کبھی ہاتھ ملایا ہے۔وزیر اعظم کے دورہ سندھ کے موقع پر ان کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی حالانکہ دونوں سادگی پسند اور شلوار قمیص پہننے کے شوقین دونوں کا کرکٹ کھیلنے کا شوق بھی ایک جیسا ہے۔دونوں تعلیم یافتہ ہیں اور باہر سے پڑھے لکھے ہیں اور دونوں کےخیالات بھی ملتے جلتے ہیں یعنی کرپشن کے خاتمے ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کوترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کرنا اور دونوں میں ہمدردی کا جذبہ بھی ہے۔یاد رہے عمران خان نے زیراعظم بننے کے بعد مزار قائد پر حاضری نہیں دی تھی۔۔عمران خان کا اگلے ہفتے کراچی کا دورہ متوقع ہے۔عمران خان کراچی دورے پر مزار قائد پر حاضری بھی دیں گے۔۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا کراچی کا پہلا دورہ ہو گا۔جب کہ دوسری طرف

کراچی کے عوام بھی عمران خان کی آمد کا بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں۔کیونکہ تحریک انصاف نے کراچی سے بہت ساری سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی اس لیے کراچی کی عوام کو وزیراعظم عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔