Wednesday September 17, 2025

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس! ہم اپنے شہداء کو بھولے نہیں، آرمی چیف نے شہداء کے گھر والوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

راولپنڈی() چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرکانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں آپریشن ردالفساد کی پیشرفت، خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹریٹجک اورسکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔شرکاء کانفرنس نے

یوم دفاع کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشن ردالفساد کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔کانفرنس میں دفاع وطن کیلئے شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ مارمیشن افسران شہداء کے گھروں میں جائیں۔افسران شہیدوں کے گھروں میں جاکرانہیں خراج عقیدت پیش کریں۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کا اعتراف اور احترام کیا جائے۔ اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اٹھائیس اگست کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،قوم کے نمائندے شہید وں کے گھر جائیں گے،شاپنگ مالز، بسوں ، ٹرینوں ،ویگنوں ، ٹرکوں پرشہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبریوم دفاع اور شہداء کے سلسلے میں آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس ہوئی۔ جس میں وزارت اطلاعات، میڈیا اور پاک فوج کوکانفرنس کے پلان سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پچھلے 70سالوں سے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہرطبقے کے فرد نے

قربانیاں دی ہیں۔ خواہ وہ سویلین تھا، کوئی ریڑھی والا تھا، وکیل تھا، ڈاکٹر تھا، اسکول ٹیچر تھا، آرمڈ فورسز تھیں ، صحافی تھے توجتنی قربانیاں ہم نے دی ہیں، خاص طور پرپچھلے 15،20سالوں میں تو اتنی قربانیاں کسی اور ملک نے نہیں دی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی۔ میڈیا نمائندے جس کسی بھی محلے میں شہید کا گھر ہے وہاں جائیں اور ان کے گھروالوں کواحساس دلائیں کہ آپ کے بیٹے، خاوند، یا بھائی یا باپ نے جوقربانی دی ہے۔وہ اس ملک کیلئے جان قربان کی ہے۔اس سے قوم میں جذبہ پیدا ہوگا کہ ان شہداء کی بدولت ہی ہم آج اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالزشہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے۔اسی طرح بسوں ، ٹرینوں ،ویگنوں ، ٹرکوں ،ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشنز یاٹریڈرز یونین کی مارکیٹ ہیں ہرجگہ پربھی شہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ ہر شہید کی تصویر، جائے شہادت کی تفصیل بھی لکھی جائے گی۔یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے۔ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے جانیں دینے والوں کوسلام پیش کیا جائے گا۔ شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ بھی ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے یوم دفاع اور شہداء منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔