Friday October 18, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کوکب تک تبدیل کر دیا جائیگا ؟بڑی سیاسی شخصیت نے پیشگوئی کردی

لاہور (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کوکب تک تبدیل کر دیا جائیگا ؟بڑی سیاسی شخصیت نے پیشگوئی کردی.. پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تین ماہ کا جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس میں وہ ناکام ہوجائیں گے اور اس کے بعد عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کوتبدیل کردیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کے

 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس دنیا جہان کے لوگوں کواٹھا کر لے جاتی ہے کیا کبھی ایساہواہے کہ ایسا ہونے پر چیف منسٹر بھی ہل جائے ؟خاور مانیکا نے رکنے سے انکار کیااور ان کے گارڈ نے انکار کیا ۔ مرتضیٰ بھٹو نے رکنے سے انکار کیا تھا تو اس کو گولی ماردی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی مزاحمت کرنے کی کوشش کرے گاوہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ سپریم کورٹ میں چلا گیاہے اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وکٹری سپیچ اچھی تھی لیکن جو لو گ صدر اور گورنرز کے عہدوں پر لگائے جارہے ہیں ا ن سے کوئی نیا پاکستان نہیں بنایا جارہا ۔یہ لوگ ریاست کا وقار ہوتے ہیں۔یہ بین الاقوامی فورمز پر ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب ایک صاحب کے کہنے پر لگایا گیاہے ۔ تین ماہ کا جو ٹارگٹ دیا گیاہے اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ناکام ہوجائیں گے اور پھر ان کو ہٹا دیا جائے اور صوبائی کابینہ بھی تبدیل ہوجائے گی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تین ماہ کا جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس میں وہ ناکام ہوجائیں گے اور اس کے بعد عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کوتبدیل کردیا جائے گا ۔

FOLLOW US