Friday October 18, 2024

وزیر اعظم عمران خان کس کے کہنے پر جی ایچ کیو گئے ؟پی ٹی آئی رہنما نے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کس کے کہنے پر جی ایچ کیو گئے ؟پی ٹی آئی رہنما نے بڑا انکشاف کر دیا.. تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہواہے ا س لئے ضروری ہے کہ پالیسی ملٹر ی سٹیبلشمنٹ سے ان پٹ لیکر بنائی جائے ، عمران خان خود جی ایچ کیو گئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے

 

ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ بہت اہم وقت میں ہواہے ۔ سول اور ملٹر ی سٹیبلشمنٹ اکٹھے چل سکتے ہیں، کچھ مسئلے مسائل ہیں جو اناءپرستی سے جنم لیتے ہیں لیکن جہاں انا پرستی نہ ہو وہ مسائل جنم نہیں لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خو د جی ایچ کیو گئے ہیں۔ پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ملٹری سٹیبلشمنٹ سے ان پٹ لیکر پالیسی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری دونوں طرف سے رویہ تبدیل ہونا چاہئے ۔ اگر ملٹری لیڈر شپ کو پارلیمنٹ بلاتی ہے تو یہ نہ سمجھیں کہ ان کی بے توقیر ی ہوئی ہے ۔ سول قیادت کو سمجھنا چاہئے کہ اگر انہوں نے کسی ملٹر ی یاسول افسر کو بلایا ہے توان کو عزت دیںاور یہ نہ کہیں کہ ہم نے کسی کو لائن حاضر کردیاہے ۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہواہے ا س لئے ضروری ہے کہ پالیسی ملٹر ی سٹیبلشمنٹ سے ان پٹ لیکر بنائی جائے ، عمران خان خود جی ایچ کیو گئے ۔

FOLLOW US