Friday October 18, 2024

ضمنی انتخابات : حلقہ این اے 131،تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے تین امیدواروں میں مقابلہ۔۔۔عوام نے کس کے حق میں فیصلہ سنا دیا؟

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے 3لوگوں کوٹکٹ دینے کا وعدہ کرلیا،ان میں ہمایوں اختر،ولید اقبال، فرحت عباس شامل ہیں،،عمران خان نے ٹکٹ دینے کیلئے حلقے کا سروے کروا لیا ہے۔ اس سروے کے نتائج عمران خان تک پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطاقب سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ این اے 131میں ولید اقبال کوٹکٹ ملے گا یا نہیں؟ ولید اقبال کا اصل حلقہ روحیل اصغر والا تھا، جہاں پریہ مقابلہ کرتے ، انہوں نے یہاں پر2013ء میں کام کیا تھا۔اب ان کوٹکٹ نہیں مل رہا۔ ان سے خان صاحب نے کہا تھا کہ میں ضمنی الیکشن کیلئے یہ سیٹ چھوڑ دوں گا توآپ یہاں سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ وعدہ عمران خان نے 2لوگوں سے کیا تھا۔ان میں ایک حافظ فرحت عباس اور ولید اقبال تھے۔اسی طرح ہمایوں اختر آخری آٹھ دنوں میں شامل ہوئے انہوں نے اس حلقے میں آخری آٹھ دن انتخابی مہم چلائی ۔ولید اقبال کے بارے میں پارٹی میں گمان ہے کہ یہ انتخابی مہم اچھی نہیں چلا رہے تھے توان کی جگہ ہمایوں اختر کوانچارج بنا دیا۔دوسری جانب عمران خان نے ٹکٹ دینے کیلئے حلقے کا سروے کروا لیا ہے۔ اس سروے کے نتائج عمران خان تک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج وفد کے ساتھ صبح 10بجے جی ایچ کیو پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کوجی ایچ کیو میں8 گھنٹے طویل ترین بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو قومی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے امور پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جاری آپریشنز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرائے دفاع ، خارجہ، خزانہ اور اطلاعات بھی تھے۔۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو راولپنڈی بارے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کا دورہ بہت اچھا رہا۔ جی ایچ کیو میں دی گئی تفصیلی بریفنگ بڑی اہمیت کی حامل تھی۔

FOLLOW US