Friday October 18, 2024

سو سال بعد آزادی ملتے ہی ترکی کیا کرنیوالا ہے؟ ترک صدر نے فوج اور عالم اسلام کو خوشخبری سنا دی

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے نئی راہ متعین کرے گا۔جمعرات کو یومِ ظفر کے موقع پرترک مسلح افواج کے نا م مبارکباد کے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے

2023ء کا ہدف حاصل کرتے ہوئے نئی راہ متعین کرے گا۔ہمیں یقین ہے کہ ہم نئی فتوحات اور نئی کامیابیوں کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ترکی پر یقین رکھنے والوں کے ساتھ ہم اپنی اس جدو جہد میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے تمام ہی ادوار کی طرح آج بھی ہم سے امیدیں وابستہ کرنے والے تمام مظلوم اقوام اور انسانوں کے لیے ہم اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ترکی پر یقین رکھنے والوں کیساتھ ہم اپنی اس جدو جہد میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہمسلح افواج کی فتوحات ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔گزشتہ روز یومِ ظفر کے موقع پر ترک مسلح افواج کے نام جاری کردہ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 30 اگست 1922ء کو حاصل کردہ فتح دراصل مظلوم اقوام کی آزادی پر یقین کو مظبوط بنانے ہی کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ 19 مئی 1919ء کو سامسن میں شروع کردہ جنگ آزادی 30 اگست کو دوملو پنار کی فتح پر منتج ہوئی۔ہماری قوم نے تاریخ میں اپنی بہادری کے کارنامے سر انجام دیتے ہوئے آزادی حاصل کی ہے اور 15 جولائی 2016ء کو بھی انہوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغاوت کو ناکام بنایا ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے نئی راہ متعین کرے گا۔جمعرات کو یومِ ظفر کے موقع پرترک مسلح افواج کے نا م مبارکباد کے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے 2023ء کا ہدف حاصل کرتے ہوئے نئی راہ متعین کرے گا۔

FOLLOW US