Friday October 18, 2024

عمران خان پر تنقید کرنے والوں کی سٹی گُم۔۔۔۔۔ ہیلی کاپٹر کے فی منٹ استعمال پر کتنا خرچہ آتا ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے اصل حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

عمران خان پر تنقید کرنے والوں کی سٹی گُم۔۔۔۔۔ ہیلی کاپٹر کے فی منٹ استعمال پر کتنا خرچہ آتا ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے اصل حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر کا فی منٹ کے حساب سے خرچہ بتا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر

 

55روپے فی کلومیٹر کے حساب سے چلتا ہے۔ جب کہ ہیلی کاپٹر کا فی منٹ کا خرچہ 20ہزار روپے ہے۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس ہیلی کاپٹر کا منتظر ہے جو 55 روپے میں انہیں سفر کروائے۔۔لیگی رکن اسمبلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ھے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ 55روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نا ممکن نہیں ۔جب کہ جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے تو ہیلی کاپٹر کا ہی مطالبہ کر دیا ہے۔اور کہا کہ اگر ہیلی کاپٹر کا سفر سستا ہے تو پھر صرف عمران خا ہی کیوں؟ سب کو ہیلی کاپٹر میں ہی ایوان میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات بتاتے ہیں کہ عمران خان اسی لیے ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں کہ اس کا خرچہ کم ہے۔ اگر ایسا ہے تو ہم سب پارلیمنٹیرینز کو پارلیمنٹ لاجز سے ایوان میں پہنچایا جائے کیونکہ سکیورٹی مسائل تو ہم سب کو درپیش ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم آفس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پر جانے کا معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔ لیکن ایوی ایشن ماہر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہیں، گوگل نقشے کے مطابق بنی گالہ سے پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ 15 کلومیٹر بنتا ہے، ہوا بازی کی زبان میں یہ فاصلہ 8 ناٹیکل مائل بنتا ہے، آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو139وزیراعظم کے زیر استعمال ہے۔وزیر اعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کا فی ناٹیکل میل خرچ 13 ڈالر یعنی1600 روپے بنتا ہے، پاکستانی روپوں میں مجموعی خرچہ دس ہزار سے 12 ہزار روپے تک بنتا ہے۔

FOLLOW US