Friday October 18, 2024

نواز شریف کے وکیل نے نواز شریف کو بڑا جھٹکا دے دیا ، سنسنی خیز خبر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت چھوڑ کر چلے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی مزید وکالت نہیں کر سکتا۔میں اپنا وکالت نامہ واپس لیتا ہوں۔میں نواز شریف کو کہوں گا کہ کوئی اور وکیل ڈھونڈ لیں۔خواجہ

حارث نے احتساب عدالت پر ٹمپرنگ کا الزام بھی لگا دیا۔خواجہ حارث عدالت چھوڑ کر چلے گئے۔یاد رہے گزشتہ روز شریف خاندان کیخلاف نیب کی طرف سے دائر کردہ العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے موقر پر جرح کے دوران خواجہ حارث اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل واثق ملک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔خواجہ حارث نے جب بینک پرافٹ کے حوالے سے تابڑ توڑ سوالات کئے تو ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ نہیں ہوں کہ ہر چیز کا حساب کرکے آپ کو جواب دوں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ وہ سوالات پوچھ رہے ہیں جن کا حقائق سے تعلق نہیں۔ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں وہ سوال ہی پوچھ سکتا ہوں جس کا بیان میں آپ نے ذکر بھی نہ کیا ہو۔ اس پر احتساب جج ارشد ملک نے کہا کہ آپ کی سمجھ میں جو آتا ہے ان کے جوابات دیں یہ کوئی پرچہ نہیں کہ آپ فیل ہوجائیں گے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سماعت کی۔سابق وزیراعظم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتسابعدالت لایا گیا۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر محمدنوازشریف کے وکیل نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء سے کہا کہ نیٹ پرافٹ کا سوال ہے جوان کومعلوم ہے بتا دیں۔ واجد ضیاء نے جواب دیا کہ سوال غیرمتعلقہ ہے۔ جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ میرے پاس اختیار ہے کہ کیش فلوسے متعلق سوال پوچھوں۔

FOLLOW US