Friday October 18, 2024

احسن اقبال کی جیت خطرے میں پڑ گئی، لاہور ہائیکورٹ سے آنے والی خبر نے لیگی رہنما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78کے نتائج کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78سے پاکستان تحریک

 

انصاف کے ناکام ہونے والےامیدوار ابرار الحق کی جانب سے الیکشن نتائج کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن، احسن اقبال اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں ابرار الحق نے موقف اختیار کیا تھاکہ حلقہ این اے 78میں مبینہ طور پر دھاندلی کرکے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو کامیاب کروایا گیا۔مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کو این اے 78کے انتخاب میں دھاندلی سے متعلق انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ابرار الحق کو 5ستمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کمیشن کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی رہنما کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔واضح رہے کہ پنجاب کے شہر نارروال سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78سے انتخاب لڑنے والے معروف گلوکار ابرار الحق 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بھی شکست سے دوچار ہوئے۔این اے 78سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال نے ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ابرار الحق نے یہاں سے 88ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔یاد رہے کہ اس حلقے سے 2013ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال نے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کے مد مقابل ابرار الحق تھے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔عام انتخابات 2018 میں لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی، سعد رفیق نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ن) نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ جاری کیا جس کے بعد انہوں ںے جمعرات کے روز اپنے

 

کاغذات نامزدگی داخل کیے۔خواجہ سعد رفیق کے ترجمان قاسم نے ان کے کاغذات جمع کرائے اور ریٹرننگ افسر رحم زادہ نے ان کے کاغذات وصول کیے۔سابق وزیر ریلوے کے کاغذات میں کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ غزالہ سعد رفیق ہیں۔واضح رہےکہ عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جب کہ سعد رفیق 83633 ووٹ کے ساتھ انتہائی قریبی مقابلے سے ہارے۔

FOLLOW US