Friday October 18, 2024

جیل میں قید نواز شریف اور مریم نواز کو اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آج جمعرات کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا دن ہو تا ہے اسی سلسلہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو کانفرنس روم منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازسے مریم اورنگزیب،زبیرعمر،مصدق ملک سمیت

شریف خاندان کے افراد ملاقات کریں گے ۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ محمدصفدرکی طبیعت ناسازہونے کے باعث ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود آج عدالت میں پیش ہوئے اوراحتساب عدالت میں ہی لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔کمرہ عدالت میں نوازشریف کی شاہد خاقان عباسی، چودھری تنویر ،آصف کرمانی،پرویزرشید،راجاظفرالحق،غوث نیاز اورمیئرشیخ انصر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔

FOLLOW US