Friday October 18, 2024

عابد شیر علی کی چھٹی ، لاہور کے حلقہ این اے 124میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کون الیکشن لڑے گا؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی لاہورسے حمزہ شہبازکی چھوڑی ہوئی نشست پرضمنی انتخاب لڑیں گے۔نواز شریف کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے ،لاہور کے حلقے این اے 124

پرنواز شریف کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز نےعام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی،حمزہ شہباز نے صوبائی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی جبکہ این اے 124کی نشست چھوڑ دی تھی، سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 124سے الیکشن لڑنے کا کہا تھا جبکہ گزشتہ روز سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی این اے 124سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

FOLLOW US