Friday October 18, 2024

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی پوری قوم سے معافی۔۔۔ ناقابل یقین وجہ سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نامناسب الفاظ کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہے ۔ قوم سے معذرت ، فیاض الحسن چوہان کے رویے کی مذمت کرتا ہوں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا

کہ میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے رویے کی مذمت کر تا ہوں اور تحریک انصاف کی جانب سے قوم سے معذرت خواہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نا مناسب الفاظ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ۔واضح رہے کہ فیا ض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اینکر کے ساتھ نازیبا زبان میں گفتگو کی تھی اور اس دوران غصے میں آکر مائیک بھی اتار کر پھینک دیا اور پروگرام سے اٹھ گئے تھے ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہوا ، عارف علوی کی جیت یقینی ہے ،اعتزاز احسن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجائیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فواد چودھری نے کہاہے کہ اعتزاز احسن سے متعلق خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی ہمار ے صدارتی امیدوار ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے ۔مدمقابل کوئی بھی ہو عارف علوی کی حیثیت پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجائیں

FOLLOW US