Friday October 18, 2024

خاور مانیکا اور رضوان گوندل کاتنازعہ! واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی اصولی فیصلہ کر ڈالا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابقہ شویر خاور مانیکا اور پولیس کے مابین ہونے والے تنازعے کی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو موصول ہو گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے سارے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں خاورمانیکا کونا کے پرروکنے کی وجہ سے ڈی پی او رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا

 

دیا گیا تھا۔پولیس نے23 اگست کوخاورمانیکا کونا کے پرروکا لیکن وہ نہ رکے۔۔پولیس نے خاورمانیکا کی کارکوروکا توانھوں نےغلیظ زبان استعمال کی۔ ڈی پی اورضوان گوندل کو خاورمانیکا کے ڈیرے پرجا کرمعافی مانگنے کا حکم دیا گیا۔ڈی پی اورضوان نے یہ کہہ کرمعافی مانگنے سے انکار کردیا کہ پولیس کا کوئی قصور نہیں۔خاورمانیکا کے ڈیرے پر جا کرمعافی نہ مانگنے کی وجہ سے ڈی پی اورضوان کوٹرانسفرکردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نئی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی نئی حکومت پر خوب تنقید کی۔اس سارے معاملے پر وزیر اعظم نے رپورٹ بھی طلب کی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو خاورمانیکا سے تنازع سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی رپورٹ غیررسمی طور پر موصول ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او نے خود کو ہیروثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ڈی پی او کو ہٹانے کے لیے دباوٴ نہیں ڈالا اور آئی جی پولیس نے غلط بیانی پرڈی پی او کو خود عہدے سے ہٹایا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ ملنے کے بعد واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یہ معاملہ پنجاب حکومت خود دیکھے گی۔

FOLLOW US