اسلام آباد (نیوزڈیسک) قائمقام صدر صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کیلئے ناموں کی منظوری دیدی جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو قائمقام صدر صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری دے دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے 7ارکان جن میں چاروں
صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر خزانہ، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر صنعت و پیداوار شامل ہیں ،مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کو مشترکہ مفادات کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔