Friday October 18, 2024

عمران خان دوست ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ۔۔۔۔سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے کپتان کے بارے حیران کن بیان جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان دوست ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ

 

وہ وزیر اعظم بن گئے ہیں تو اب میں ان سے اپنی دوستی کے ناطے پی سی بی میں کوئی عہدہ لوں، ہمیں اس ملک کو آگے لے جانے اور ’’نیا پاکستان ‘‘ بنانے کے لئے سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہو گا ۔تفصیلات کے مطابقلاہور میں ذیابیطس کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہمیں کسی عہدے کا خواہشمند نہیں ہوں، میں نے دوستی کے نام پر پی سی بی میں کوئی عہدہ لےلیا تو ’’ نیا پاکستان‘‘ کیسے بنے گا؟سفارشی کلچر ختم ہو گا تو نیا پاکستان بنے گا، یقین ہے کہ عمران خان کے دور میں اس روش کا خاتمہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کرکٹ کپ میں کوئی آسان حریف نہیں، مقابلہ سخت ہو گا جبکہ احسان مانی کی بطور چیئرمین پی سی بی میں تقرری بورڈ کیلئے بہتر ثابت ہو گی۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہر مقابلہ سخت ہو گا اور خصوصاً روایتی حریف ہندوستان سے دلچسپ اور خوبصورت کرکٹ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

FOLLOW US