Friday October 18, 2024

بریکنگ نیوز: شریف برادران کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔۔ شہباز شریف نے جیل میں بیٹھے بڑے بھائی کی مخالفت میں ایسا قدم اٹھا لیا کہ پوری (ن) لیگ میں زلزلہ برپا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے شریف برادران میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ نواز شریف اس حلقے سے شاہد خاقان عباسی یا عابد شیر علی کو میدان میں اتارنے کے خواہاں ہیں جبکہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس حلقے سے

ٹکٹ ان کے بیٹے سلمان شہباز کو ملنا چاہئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 124 کی سیٹ حمزہ شہباز شریف نے چھوڑی ہے جو پنجاب اسمبلی میں چلے گئے ہیں اور شہباز شریف کا خیال ہے کہ چونکہ یہ سیٹ حمزہ شہباز شریف نے چھوڑی ہے اس لئے ان کے بھائی سلمان شہباز کو ٹکٹ دیا جانا چاہئے جبکہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی سے کمٹمنٹ کر رکھی ہے۔شہباز شریف کا موقف ہے کہ شاہد خاقان عباسی اگر مری سے لاہور میں آ کر انتخاب لڑیں گے تو مسلم لیگ (ن) کیلئے بڑی مشکل ہو گی کیونکہ اس وقت پنجاب میں حکومت ہے اور نا ہی وفاق میں ہماری حکومت ہے لہٰذا یہاں کے مقامی شخص کو ہی الیکشن لڑنا چاہئے جبکہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ نہیں دیا جاتا تو پھر عابد شیر علی کو ٹکٹ دے دیا جائے تاکہ وہ اس حلقے سے الیکشن لڑیں تاہم ابھی تک کچھ طے نہیں ہو سکا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ روز پہلے بھی نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ حلقہ این اے 124 میں انتخابی ٹکٹ شاہد خاقان عباسی یا عابد شیر علی میں سے کسی ایک کو دیا جائے مگر شہباز شریف ہر صورت اپنے بیٹے سلمان شہباز کو ٹکٹ دینا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

FOLLOW US